ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے۔

ڈھونڈنے سے تو خدا بھی مل جاتا ہے۔

March 8, 2022 2 years ago 2 Comments

بیماریوں کے علاج سے لے کر انسان کے ہوا میں اڑان بھرنے تک سائنس نے بہت ہی ترقی کی ہے۔ کوئی شک نہیں کہ، اس سے زندگی میں بہت آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ایسی ایسی ایجادات ہوئی ہیں کہ، جن کو دیکھ کر  ہماری انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ وہ بیماریاں جو کبھی لاعلاج ہوا کرتی تھیں، اب قابل علاج ہیں۔ دنوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو جاتا ہےاور گھنٹوں کا منٹوں میں۔ بلاشبہ یہ سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے۔

 

 

جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان ڈپریشن کا شکار بھی ہوگیا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں گھریلوں مسائل یعنی جھگڑے، ناچاقی، نوکری کا نہ ملنا، بیماری وغیرہ یہ عام ہیں۔ ہم ان مسائل کا شکار تو ہیں مگر، ان کا حل تلاش کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔

 

دنیا میں جس مسئلہ کا حل موجود ہے تو پھر پریشانی کس بات کی؟ اور اگر اس کا حل موجود نہیں بھی ہے تو بھی پریشانی کس بات کی؟ پریشانی کا حل تو قرآن پاک کی تعلیمات میں موجود ہے۔ مگر دین اسلام سے دوری نے بہت سے لوگوں کو ان مسائل میں پایا ہے جس سے ایک نئی چیز ابھری جس کا نام خود کشی ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق خود کشی کرنا حرام ہے۔ قرآن پاک میں جگہ جگہ صبر کی تلقین کی گئی ہے،انسان کو اپنے درپیش مسائل میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔

 

 

اپنے مسائل کے حل خود تلاش کریں۔ اپنے اندر ڈھونڈنے کا شوق پیدا کریں۔ دعا کیا کریں کہ، زندگی میں اللہ پاک کی ذات کے سوا کسی کے محتاج نا ہو۔ آپ کی صحت آپ کی سب سے بہترین ساتھی ہے۔ اگر یہ نا ہو تو آپ ہر رشتے پر بوجھ بن جاتے ہیں۔ اس لیے اپنی صحت کو دوسری چیزوں سے زیادہ اہمیت اور ترجیح دیں۔ تلاش کرنے کی صفت اپنے اندر پیدا کریں۔ پریشان رہنے سے صرف اور صرف آپ کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ ان پریشانیوں سے نکلیئے۔ دین اللہ سے قربت اختیار کریں تاکہ آپ کو اس جہان فانی اور آخرت میں فائدہ ہو۔

 

 

اس چھوٹے سے مضمون کے آخر میں بس یہی عرض کرنا چاہوں گا کہ، اللہ پاک نے آپ کو ایک ہی زندگی عطا فرمائی ہے جو کہ بالکل مختصر ہے۔ اس مختصر سی زندگی میں کوشش کریں کہ، اپنے قریبی رشتوں کو ترجیح دیں۔ ان کے ساتھ وقت گزاریں۔ یاد رکھیں آپ کے ماں باپ کے علاوہ ہر رشتہ مفاد کا رشتہ ہے۔ ماں باپ کی قدر کریں اور اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر کے انہیں اچھا شہری بنائیں-

 

ان شاءاللہ وقت بدلے گا اور اچھے دن ہمیشہ ہوں گے۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

 

 

حافظ جمال الدین

تخصص فی کلیۃ الدعوہ جامعۃالرشید کراچی

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Blogs